اس رکوع کو چھاپیں

سورة الفاتحہ حاشیہ نمبر۳

رب کا لفظ عربی زبان میں تین معنوں میں بولا جاتا ہے ۔(١) مالک اور آقا۔(۲) مربیّ، پرورش کرنے والا، خبر گیری اور نگہبانی کرنے والا۔(۳)فرمانروا، حاکم ، مدّبر اور منتظم ۔ اللہ تعالیٰ ان سب معنوں میں کائنات کا ربّ ہے ۔