اس رکوع کو چھاپیں

سورة البقرة حاشیہ نمبر۲۷۷

یہاں کفر کی روش اختیار کرنے والوں سے مُراد یا تو وہ لوگ ہیں ، جو خدا کے حکم کی اطاعت سے انکار کریں اور اپنے مال کو اس کی خوشنودی سے عزیز تر رکھیں۔ یا وہ لوگ، جو اُس دن  پر اعتقاد نہ رکھتے ہوں، جس کے آنے کا خوف دلایا گیا ہے۔ یا پھر وہ لوگ جو اس خیالِ خام میں مُبتلا ہوں کہ آخرت میں انھیں کسی نہ کسی طرح نجات خرید لینے کا اور دوستی و سفارش  سے کام نکال لے  جانے کا موقع حاصل ہو ہی جائے گا۔