اس رکوع کو چھاپیں

سورة البقرة حاشیہ نمبر ۳۱۲

یعنی چھُپا کر نیکیاں کرنے سے آدمی کے نفس  و اخلاق کی مسلسل اصلاح ہوتی چلی جاتی ہے، اس کے اَوصافِ حمیدہ خوب نشونما پاتے ہیں، اس کی بُری صفات رفتہ رفتہ مِٹ جاتی ہیں ، اور یہی چیز اس کو اللہ کے ہاں اتنا مقبُول بنا دیتی ہے کہ جو تھوڑے بہت گناہ اس کے نامہء اعمال میں ہوتے  بھی ہیں انہیں اس کی خوبیوں پر نظر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے۔