اس رکوع کو چھاپیں

سورة ال عمران حاشیہ نمبر۳۷

۳۷           حضرت زکریّا اس وقت تک بے اولاد تھا۔ اس نوجوان صالحہ لڑکی کو دیکھ کر فطرةً ان کے دل میں  یہ تمنّا پیدا ہوئی کہ کاش ، اللہ انہیں بھی ایسی ہی نیک اولاد عطا کرے، اور یہ دیکھ کر کہ اللہ کس طرح اپنی قدرت سے اس گوشہ نشین لڑکی کو رزق پہنچا رہا ہے، انہیں یہ اُمید ہوئی کہ اللہ چاہے، تو اس  بڑھاپے میں بھی ان کو اولاد دے سکتا ہے۔