اس رکوع کو چھاپیں

سورة ال عمران حاشیہ نمبر۹۷

نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب زخمی ہوئے  تو آپ کے مُنہ سے کفار کے حق میں بد دُعا نکل گئی  اور آپ نے فرمایا کہ ” وہ قوم کیسے فلاح پا سکتی ہے جو اپنے نبی کو زخمی کرے“۔ یہ آیات اسی کے جواب میں ارشاد ہوئی ہیں۔