اس رکوع کو چھاپیں

سورة المائدہ حاشیہ نمبر۴۴

حضرت موسیٰ ؑ کی یہ تقریر اس موقع  کی ہے جب مصر سے نکلنے کے تقریباً دو سال بعد آپ اپنی قوم کو لیے ہوئے دشتِ فاران میں خیمہ زن تھے۔ یہ بیابان جزیرہ نمائے سَینا میں عرب کی شمالی اور فلسطین کی جنوبی سرحد سے متصل واقع ہے۔