اس رکوع کو چھاپیں

سورة الانعام حاشیہ نمبر١۴

یعنی کتبِ آسمانی کا علم رکھنے والے اس حقیقت کو غیر مشتبہ طور پر پہچانتے ہیں کہ خدا ایک ہی ہے  اور خدائی میں کسی کا کچھ حصّہ نہیں ہے ۔ جس طرح کسی کا بچّہ بہت سے بچّوں میں مِلا جُلا کھڑا ہو تو وہ الگ پہچان لے گا کہ اس کا بچہ کونسا ہے ، اسی طرح جو شخص کتابِ الہٰی کا علم رکھتا ہو وہ اُلُوہیّت کے متعلق لوگوں کے  بے شمار مختلف عقیدوں اور نظریوں کے درمیان بلا کسی شک و اشتباہ کے یہ پہچان لیتا ہے کہ ان میں سے امرِ حق کونسا ہے۔