اس رکوع کو چھاپیں

سورة الاعراف حاشیہ نمبر۲۸

یہ بات قرآن مجید میں ہر جگہ اُس موقع پر ارشاد فرمائی گئی ہےجہاں آدم و حوّا علیہما السلام کے جنت سے اتارے جانے کا ذکر  آیا ہے(ملاحظہ ہو سورہ بقرہ، آیات ۳۸۔ ۳۹ ۔ طٰہٰ آیات ۱۲۳ ۔ ۱۲۴)لہٰذا یہاں بھی اس کو اسی موقع سے متعلق سمجھا جائےگا، یعنی نوعِ انسانی کی زندگی کا آغاز جب ہو رہا تھا اسی وقت یہ بات صاف طور پر  سمجھا دی گئی تھی(ملاحظہ ہو سورہ آل عمران، حاشیہ ۶۹)