اس رکوع کو چھاپیں

سورة الاعراف حاشیہ نمبر۵۲

 اصل میں لفظ آلاء استعمال ہوا  ہے جس کے معنی نعمتوں کے بھی ہیں اور کرشمائے  قدرت کے بھی اور صفات حمیدہ کے بھی ۔ آیت کا پورا مطلب یہ ہے کہ خدا کی نعمتوں اور اس کے احسانا ت کو بھی یاد رکھو اور یہ بھی فراموش نہ کرو کہ وہ تم سے یہ نعمتیں چھین لینے کی قدرت بھی رکھتا ہے۔