اس رکوع کو چھاپیں

سورة الاعراف حاشیہ نمبر٦٦

 دوسرے مقامات  پر تصریح ہے کہ حضرت لوط کی یہ بیوی ، جو غالباً اسی قوم کی بیٹی تھی، اپنے کافر رشتہ داروں کی ہمنوارہی اور آخر وقت تک اس نے ان کا ساتھ نہ چھوڑا۔ اس لیے عذاب سے پہلے جب اللہ تعالیٰ نے حضرت لوط اور ان کے ایمان دار ساتھیوں کو ہجرت کر جانے کا حکم دیا تو  ہدایت فرمادی کہ اس عورت کو ساتھ نہ لیا جائے۔