اس رکوع کو چھاپیں

سورة التوبة حاشیہ نمبر۴۳

ہلکے اور بوجھل کے الفاظ بہت وسیع مفہوم  رکھتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ جب نکلنے کا حکم ہو چاک تو بہر حال تم کو نکلنا چاہیے خواہ برضا و رغبت خواہ بکراہت ، خواہ خوشحالی میں خواہ تنگ دستی میں ، خواہ ساز و سامان کی کثرت کے ساتھ خواہ بے سروسامانی کے ساتھ، خواہ موافق حالات میں خواہ نافوافق حالات میں، خواہ جوان و تندرست خواہ ضعیف و کمزور۔