اس رکوع کو چھاپیں

سورة یوسف حاشیہ نمبر۲٦

یعنی ایسی مجلس جس میں مہمانوں کے لیے تکیے لگے ہوئے تھے۔ مصر کے آثار قدیمہ سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے کہ ان کی مجلسوں میں تکیوں کا استعمال  بہت ہوتا تھا۔
بائیبل میں اس ضیافت کا کوئی ذکر نہیں ہے البتہ تلمود میں یہ واقعہ بیان کیا گیا ہے ، مگر وہ قرآن سے بہت مختلف ہے۔ قرآن کے بیان میں جو زندگی ، جو روح، جو فطریّت اور جو اخلاقیت پائی جاتی ہے  اس سے تلمود کا بیان بالکل خالی ہے۔