اس رکوع کو چھاپیں

سورة یوسف حاشیہ نمبر٦۹

تلمود  میں لکھا ہے کہ جب حضرت یعقوب ؑ کی آمد کی خبردار السلطنت میں پہنچی تو حضرت یوسف ؑ سلطنت کے بڑے بڑے امراء و اہل مناصب اور فوج فرّا کو لے کران کےاستقبال کے لیے نکلے اور پورے تزک و احتشام کے ساتھ ان کو شہر میں لائے۔ وہ دن وہاں جشن کا دن تھا۔ عورت، مرد، بچے، سب اس جلوس کو دیکھنے کے لیے اکٹھے ہوگئے تھے اور سارے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔