اس رکوع کو چھاپیں

سورة الرعد حاشیہ نمبر۲

بالفاظ دیگر آسمانوں کو غیر محسوس اور غیر مرئی سہاروں پر قائم کیا۔ بظاہر کوئی چیز فضائے بسیط میں ایسی نہیں ہے جو ان بے حد و حساب اجرام ِ فلکی کو تھامے ہوئے ہو۔ مگر ایک غیر محسوس طاقت ایسی  ہے جو ہر ایک و اس کے مقام و مدار پر روکے ہوئے اور ان عظیم الشان اجسام کو زمین پر یا ایک دوسرے پر گرنے نہیں دیتی۔