اس رکوع کو چھاپیں

سورة الرعد حاشیہ نمبر۵۵

یہ ایک خاص بات کا جواب ہے جو اُس وقت  مخالفین کی طرف سے کہی جا رہی تھی۔ وہ کہتے تھے کہ اگر صاحب واقعی وہی تعلیم لے کر آئے ہیں جو پچھلے انبیاء لائے تھے  جیسا کہ اِن کا دعویٰ ہے ، تو آخر کیا بات ہے کہ یہود و نصاریٰ ، جو پچھلے انبیاء کے پیرو ہیں ، آگے بڑھ کر اِن کا استقبال نہیں کرتے۔ اِس پر فرمایا جارہا ہے کہ اُن میں سے بعض لوگ اِ س پر خوش ہیں  اور بعض ناراض، مگر اے نبی، خواہ کوئی خوش ہو یا ناراض،  تم صاف کہہ دو کہ مجھے تو خدا کی طرف سے یہ تعلیم دی گئی ہے  اور میں بہر حال اِسی کی پیروی کروں گا۔