اس رکوع کو چھاپیں

سورة ابرھیم حاشیہ نمبر۷

یعنی  لوگوں کا بطور خود ہدایت پالینا یا بھٹک جانا تو اس بنا پر ممکن نہیں  ہے کہ وہ کاملًا خود مختار نہیں ہیں، بلکہ اللہ کی بالادستی  سے مغلوب ہیں۔ لیکن اللہ اپنی اس بالادستی کو اندھا دھند استعمال نہیں کرتا کہ یونہی بغیر کسی معقول وجہ کے  جسے چاہے ہدایت  بخش دے اور جسے چاہے خواہ مخواہ بھٹکا دے۔ وہ بالادست  ہونے کے ساتھ حکیم و دانا بھی ہے۔ اُس کے ہاں سے جس کو ہدایت ملتی ہے معقول وجوہ سے  ملتی ہے۔ اور جس کو راہِ راست سے محروم کر کے بھٹکنے کے لیے  چھوڑ دیا جاتا ہے وہ خود اپنی ضلالت پسندی کی وجہ سے اس سلوک کا مستحق ہوتا ہے۔