اس رکوع کو چھاپیں

سورة الحجر حاشیہ نمبر۵١

”یعنی اُن کے اِس حال پر نہ کُڑھو  کہ اپنے خیر خواہ  کو اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں، اپنی گمراہیوں اور اخلاقی خرابیوں کو اپنی خوبیاں سمجھے بیٹھے ہیں، خود اُس راستے پر جا رہے ہیں اور اپنی ساری قوم کے اس پر لیے جا رہے ہیں جس کا یقینی  انجام ہلاکت ہے ، اور جو شخص اِنہیں سلامتی کی راہ دکھا رہا ہے اُس کی سعیِ اصلاح کو  ناکام بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور صرف کیے ڈالتے ہیں۔