اس رکوع کو چھاپیں

سورة النحل حاشیہ نمبر۴۲

یعنی زمین ہی کی نہیں ، آسمانوں کی بھی وہ تمام ہستیاں جن کو قدیم زمانے سے لے کر آج تک  لوگ دیوی، دیوتا اور خدا کے رشتہ دار ٹھیراتے آئے ہیں دراصل غلام اور تابعدار ہیں۔ ان میں سے  بھی کسی کا خداوندی میں کوئی حصہ نہیں۔
 ضمنًا  اس آِت سے ایک اشارہ اس طرف بھی نکل آیا ہے کہ جاندار مخلوقات صرف زمین ہی میں نہیں ہیں بلکہ عالم بالا کے سیّاروں میں بھی ہیں۔ یہی بات سورۂ شوریٰ آیت  ۲۹ میں بھی ارشاد ہوئی ہے۔