اس رکوع کو چھاپیں

سورة بنی اسرائیل حاشیہ نمبر۳۸

یہ بھی محض ایک اخلاقی ہدایت نہ تھی بلکہ آگے چل کر جب اسلامی حکومت قائم  ہوئی تو یتامیٰ کے حقو ق کی حفاظت کے لیے انتظامی اور قانونی ، دونوں کی طرح کی تدابیر  اختیا  ر کی گئیں جن کی تفصیل ہم کو حدیث اور فقہ کی کتابوں میں ملتی ہے۔ پھر اسی سے  یہ وسیع اصول اخذ کیا گیا کہ اسلامی یاست اپنے اُن تمام شہریوں کے مفاد کی محافظ ہے جو اپنے مفاد کی خود حفاظت کرنے کے قابل نہ ہوں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اشاد اَنَاوَ لِیُّ مَنْ لَّا وَلِیَّ لَہُ( میں ہر اس شخص کا سرپرست ہوں جس کا کوئی سرپرست نہ ہو)اسی طرف اشارہ کرتا ہے، اور یہ اسلامی قانون کے ایک وسیع باب کی بنیاد ہے۔