اس رکوع کو چھاپیں

سورة بنی اسرائیل حاشیہ نمبر۸۴

یعنی اس بات کی دلیل ہے کہ تمہاری اصلی فطرت ایک خدا کے سوا کسی رب کو نہیں جانتی، اور تمہارے اپنے دل کی گہرائیوں میں  یہ شعور موجود ہے  کہ نفع و نقصان کے  حقیقی اختیارات کا مالک بس وہی  ایک ہے ۔ ورنہ آخر اس کی وجہ کیا ہے کہ جو اصل وقت دستگیری کا ہے اُس وقت تم کو ایک خدا کے سوا کوئی دوسرا دستگیر نہیں سوجھتا؟