اس رکوع کو چھاپیں

سورة بنی اسرائیل حاشیہ نمبر۹۲

”زوال آفتاب“ ہم نے دلوک الشمس کا ترجمہ  کیا ہے۔ اگر چہ بعض صحابہ و تابعین نے دلوک سے مراد غروب بھی لیا ہے ، لیکن اکثریت کی رائے یہی ہے کہ اس سے مراد آفتاب کا نصف النہار سے ڈھل جاتا ہے۔ حضرت عمر، ابن عمر، اَنَس بن مالک ، ابو بَرزة الاسلمی، حسن بصری۔ شعبی ، عطاء ۔ مجاہد، اور ایک روایت کی رو سے  ابن عباس بھی اسی کے قائل ہیں۔ امام محمد باقر اور امام جعفر صادق سے بھی یہی قول مروی ہے۔ بلکہ بعض احادیث میں خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی دلوکِ شمس کی یہی تشریح منقول ہے ، اگرچہ ان کی سند کچھ زیادہ قوی نہں ہے۔