اس رکوع کو چھاپیں

سورة مریم حاشیہ نمبر۲۳

یہاں عیسائیوں کو بتایا گیا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی دعوت بھی وہی تھی جو تمام دوسرے انبیاء علیہم السّلام لے کر آئے تھے۔ انہوں نے اس کے سوا کچھ نہیں سکھایا تھا کہ صرف خدائے واحد کی بندگی کی جائے ۔ اب یہ جو تم نے ان کو بندے کے بجائے خدا بنا لیا ہے اور اُنہیں عبادت میں اللہ کے ساتھ شریک کر رہے ہو ، یہ تمہاری اپنی ایجاد ہے۔ تمہارے پیشوا کی یہ تعلیم ہر گز نہیں تھی۔ (مزید تفصیل کے لیےملاحظہ ہو تفہیم القرآن جدل اوّل ، آلِ عمران، حاشیہ نمبر ۶۸، مائدہ ، حاشیہ نمبر ۱۰۰ – ۱۰۱ – ۱۳۰۔جلد چہارم الزخرف حواشی نمبر ۵۷ – ۵۸۔