اس رکوع کو چھاپیں

سورة طٰہٰ حاشیہ نمبر۲۰

یہاں قصے کی اِن تفصیلات کو چھوڑ دیا گیا ہے کہ حضرت موسیٰؑ کس طرح فرعون کے پاس پہنچے  اور کس طرح اپنی دعوت اس کے سامنے پیش کی۔ یہ تفصیلات سورۂ اعراف رکوع ۱۳ میں گزر چکی ہیں اور آگے سورۂ شعراء رکوع ۲ – ۳ ، سورۂ قصص رکوع ۴،  اور سورۂ نازعات رکوع ۱ میں آنے والی ہیں۔
                فرعون سے متعلق ضروری معلومات کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دوم، الاعراف، حاشیہ نمبر ۸۵۔