اس رکوع کو چھاپیں

سورة طٰہٰ حاشیہ نمبر۳٦

اور یہ کہنے والے لازمًا فرعونی پارٹی کے وہ سر پھرے لوگ ہوں گے  جو حضرت موسیٰ کی مخالفت میں ہر بازی کھیل جانے پر تیار تھے۔ جہاندیدہ اور معاملہ فہم لوگ قدم آگے بڑھاتے ہوئے جھجک رہے ہوں گے۔ اور یہ سرپھرے جوشیلے لوگ کہتے ہوں گے کہ خواہ مخواہ کی دور اندیشیاں چھوڑ دو اور جی کڑا کر کے مقابلہ کر ڈالو۔