اس رکوع کو چھاپیں

سورة الانبیاء حاشیہ نمبر٦۸

اشارہ ہے حضرت نوح ؑ  کی اُس دُعا کی طرف جو ایک مدت دراز تک اپنی قوم کی اصلاح کے لیے مسلسل کوشش کر تے رہنے کے بعد آخر کا تھک کر انہوں نے مانگی تھی کہ  اَنِّیْ مَغْلُوْ بٌ فَا نْتِصِرْ ، ”پروردگار ، میں مغلوب ہو گیا ہوں، اب میری مدد کو پہنچ“ (القمر ۔ آیت ۱۰)۔ اور  رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَی الْاَرْضِ مِنَ الْکٰفِرِیْنَ دَیَّارًا ، ”پروردگار ، زمین پر ایک کافر باشندہ بھی نہ چھوڑ“(نوح ۔ آیت ۲۶)۔