اس رکوع کو چھاپیں

سورة الانبیاء حاشیہ نمبر۸٦

تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اوّل، آل عمران آیات نمبر ۳۷ تا ۴۱ مع حواشی ۔ جلد سوم، مریم، آیات نمبر ۲ تا ۱۵ مع حواشی۔ بیوی کو درست کر دینے سے مراد ان کا بانجھ پن دُور کر دینا اور سن رسیدگی کے باوجود حمل کے قابل بنا دینا ہے ۔ ”بہترین وارث تو تُو ہی ہے“، یعنی تُو اولاد نہ بھی دے تو غم نہیں، تیری ذات پاک وارث ہونے کے لیے کافی ہے۔