اس رکوع کو چھاپیں

سورة الانبیاء حاشیہ نمبر۹

یہ جواب ہے ان کے اس قول کا کہ ”یہ شخص تم جیسا ایک بشر ہی تو ہے“۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بشریت کو اس بات کی دلیل قرار دیتے تھے کہ آپ نبی نہیں ہو سکتے۔ جواب دیا گیا ہے کہ پہلے زمانے کے  جن لوگوں کو تم خود مانتے ہو کہ وہ خدا کی طرف سے بھیجے گئے تھے ، وہ سب بھی بشر ہی تھے اور بشر ہوتے ہوئے  ہی خدا کی وحی سے سرفراز ہو ئے تھے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، یٰسین ، حاشیہ نمبر ۱۱)۔