اس رکوع کو چھاپیں

سورة الحج حاشیہ نمبر۴۷

یہاں وہ حکم ختم ہوتا ہے جو ابتداءً حضرت ابراہیمؑ کو دیا گیا تھا، اور آگے کا ارشاد اس پر اضافہ ہے جو بطور تشریح مزید کیا گیا ہے ۔ ہماری اس رائے کی وجہ یہ ہے کہ اِس کلام کا خاتمہ”اِس قدیم گھر کا طواف کریں“ پر ہوا ہے، جو ظاہر ہے کہ تعمیر خانۂ کعبہ کے وقت نہ فرمایا گیا ہوگا۔ (حضرت ابراہیم ؑ کی تعمیر خانۂ  کعبہ کے متعلق مزید تفصیلات  کے لیے ملاحظہ ہو ، سورۂ بقرہ، آیات ۱۲۵ – ۱۲۹ ۔ آل ِ عمران ، آیات ۹۶ – ۹۷۔ ابراہیم، آیات ۳۵ – ۴۱)۔