اس رکوع کو چھاپیں

سورة الحج حاشیہ نمبر۵۳

کعبہ کے لیے”بیتِ عتیق“ کا لفظ بہت معنی خیز ہے۔”عتیق“عربی زبان میں تین معنوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ایک قدیم۔ دوسرے آزاد، جس پر کسی کی ملکیت نہ ہو۔ تیسرے ، مکرم اور معزّز ۔ یہ تینوں ہی معنی اس پاک گھر پر صادق آتے ہیں۔
طواف سے مراد طوافِ  افاضہ، یعنی طوافِ زیارت ہے جو یوم النحر کو قربانی کرنے اور اِحرام کھول دینے کے بعد کیا جاتا ہے۔ یہ ارکانِ حج میں سے ہے۔ اور چونکہ قضائے تَفَث کے حکم سے متصل اس کا ذکر کیا گیا ہے اس لیے یہ ارشاد اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ یہ طواف قربانی کرنے اور اِحرام کھول کر نہا دھو لینے کے بعد کیا جانا چاہیے۔