اس رکوع کو چھاپیں

سورة الحج حاشیہ نمبر۹۵

”مغفرت“ سے مراد ہے خطا ؤں اور کمزوریوں اور لغزشوں سے چشم پوشی و درگزر۔ اور ”رزقِ کریم“ کے دو مطلب ہیں۔ ایک یہ کہ عمدہ رزق دیا جائے۔ دوسرے یہ کہ عزّت کے ساتھ بٹھا کر دیا جائے۔