اس رکوع کو چھاپیں

سورة الموٴمنون حاشیہ نمبر۲١

مراد ہے زیتون ، جو بحرِ روم کے گردو پیش کے علاقے کی پیداوار میں سب سے زیادہ اہم چیز ہے۔ اس کا درخت ڈیڑھ ڈیڑھ دو دو ہزار برس تک چلتا ہے، حتٰی کہ فلسطین کے بعض درختوں کا قدوقامت اور پھیلاؤ دیکھ کر اندازہ کیا گیا کہ وہ حضرت عیسیٰ ؑ کے زمانے سے اب تک چلے  آرہے ہیں ۔ طورِ سیناء کی طرف اس کو منسُوب کر نے کی وجہ غالبًا یہ ہے کہ وہی علاقہ جس کا مشہور ترین اور نمایاں ترین مقام طورِ سینا ہے، اس درخت کا وطنِ اصلی ہے۔