اس رکوع کو چھاپیں

سورة النور حاشیہ نمبر۲۷

 یعنی اس پر برا نہ ماننا چاہیے۔ ایک آدمی کو حق ہے کہ وہ کسی سے نہ ملنا چاہے تو انکار کر دے ، یا کوئی مشغولیت ملاقات میں مانع ہو تو معذرت کر دے۔ اَرْجِعُوْا (واپس ہو جاؤ) کے حکم کا فقہاء نے یہ مطلب لیا ہے کہ اس صورت میں دروازے کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جانے کی اجازت نہیں ہے بلکہ آدمی کو وہاں سے ہٹ جانا چاہیے۔ کسی شخص کو یہ حق نہیں ہے کہ دوسرے کو ملاقات پر مجبور کرے ، یا اس کے دروازے پر ٹھیر کر اسے تنگ کرنے کی کوشش کرے۔