اس رکوع کو چھاپیں

سورة الشعراء حاشیہ نمبر۳۷

یہ حضرت موسیٰ کے مقابلے میں اکی طرف سے محض شکست کا اعتراف نہیں تھا کہ کوئی شخص یہ کہہ کر پیچھا چھڑا لیتا کہ ایک بڑے جادوگر نے چھوٹے جادو گروں کو نیچا دکھا دیا، بلکہ ان کا سجدے میں گر کر اللہ رب العالمین پر ایمان لے آنا گویا بر سر عام ہزارہا باشندگان مصر کے سامنے اس بات کا اور اعلان تھا کہ موسیٰ جو کچھ لائے ہیں یہ ہمارے فن کی چیز  ہی نہیں ہے ، یہ کام تو صرف اللہ رب العالمین ہی کی قدرت سے ہو سکتا ہے۔