اس رکوع کو چھاپیں

سورة الشعراء حاشیہ نمبر۹۰

 یعنی محض اپنی عظمت و خوشحالی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایسی علی شان عمارتیں تعمیر کرتے ہو جن کا کوئی مصرف نہیں ، جن کی کوئی حاجت نہیں ، جن کا کوئی فائدہ اس کے سوا نہیں ہ وہ بس تمہاری دولت و شوکت کی نمود کے لیے ایک نشانی کے طور پر کھڑی رہیں۔