اس رکوع کو چھاپیں

سورة النمل حاشیہ نمبر۷١

یہاں سے دوسر اخطبہ شروع ہوتا ہے اور یہ فقرہ اس کی تمہید ہے ۔اس تمہید سے یہ سبق سکھایا گیا ہے کہ مسلمانوں کو اپنی تقریر کا آغاز کس طرح کرنا  چاہیے۔ اسی بنا پر صحیح اسلامی ذہنیت رکھنے والے لوگ ہمیشہ سے اپنی تقریریں اللہ کی حمد اور اس کے نیک بندوں پر سلام سے شروع کرتے رہے ہیں۔ مگر اب اسے ملائیت سمجھا جانے لگا ہے  اور موجودہ زمانے کے مسلمان مقررین اس سے کلام کی ابتدا کرنے کا تصور تک اپنے ذہن میں نہیں رکھتے ، یا پھر اس میں شرم محسوس کرتے ہیں۔