اس رکوع کو چھاپیں

سورة النمل حاشیہ نمبر۷۸

یعنی جس نے ستاروں کے ذریعے سے ایسا انتظام کر دیا ہے کہ تم رات کے اندھیرے میں بھی اپنا راستہ تلاش کر سکتے ہو۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی حکیمانہ تدبیروں میں سے ایک ہے کہ اس نے بحری اور بری سفروں میں انسان کی رہنمائی کے لیے وہ ذرائع پیدا کر دیے ہیں جن سے وہ اپنی سمت سفر ، اور منزلِ مقصود کی طرف اپنی راہ متعین کر تا ہے ۔ دن کے وقت زمین کی مختلف علامتیں اور آفتا ب کے طلوع و غروب کی سمتیں اس کی مدد کرتی ہیں اور تاریک راتوں میں تارے اس کی رہنمائی کرتے ہیں ۔ سورہ نحل میں ان سب کو اللہ تعالی ٰکے احسانات میں شمار کیا گیا ہے:وَعَلَامَاتٍ وَّ بِالنَّجْمِ ھُمْ یَھْتَدُوْنَ،(آیت۱۶)۔