اس رکوع کو چھاپیں

سورة القصص حاشیہ نمبر۳۷

ضروری نہیں  کہ یہ بات لڑکی نے اپنے باپ سے حضرت موسیٰؑ کی پہلی ملاقات کے وقت ہی کہہ دی ہو۔ اغلب یہ ہے کہ  اس کے والد نے اجنبی مسافر کو ایک دو روز اپنے پاس ٹھیرا لیا ہوگا اور اس دوران میں کسی وقت بیٹی نے  باپ کو یہ مشورہ دیا ہوگا ۔ اس مشورے کا مطلب یہ تھا کہ آپ کی کبر سنی کے باعث مجبوراً آدمی ہے، ہر طرح کی مشقت کرلے گا۔ اور بھروسے کے قابل آدمی ہے ۔ محض اپنی شرافت کی بنا پر اس نے ہم عورتوں کو بے بس کھڑا دیکھ کر ہماری مدد کی۔ اور کبھی ہماری طرح نظر اُٹھا کر نہ دیکھا۔