اس رکوع کو چھاپیں

سورة القصص حاشیہ نمبر۴۴

یہ دونوں معجزے اس وقت حضرت موسیٰؑ کو اس لیے دکھائے گئے کہ اول تو انہیں خود پوری طرح یقین ہو جائے کہ فی الواقع وہی ہستی ان سے مخاطب ہے جو کائنات کے پورے نظام کی خالق و مالک اور فرماں روا ہے۔ دوسرے وہ ان معجزوں کو دیکھ کر مطمئن ہو جائیں کہ جس خطر ناک مشن پر انہیں فرعون کی طرف بھیجا جا رہا ہے  اس کا سامنا کرنے کے لیے وہ بالکل نہتے جائیں گے بلکہ دو زبر دست ہتھیار لے کر جائیں گے۔