اس رکوع کو چھاپیں

سورة القصص حاشیہ نمبر۷۵

یعنی انہیں یہ دوہرا اجر اس بات کا ملے گا کہ وہ قومی و نسلی اور وطنی و گرو ہی تعصبات سے بچ کر اصل دینِ حق پر ثابت قدم رہے اور نئے نبی کی آمد پر جو  سخت در پیش ہوا اس میں انہوں نے ثابت کر دیا کہ دراصل وہ مسیح پرست نہیں  بلکہ خدا پرست تھے، اور شخصیتِ مسیح کےگرویدہ نہیں بلکہ ”اسلام“ کےمتبع تھے، اسی وجہ سے مسیح کے بعد جب دوسرا نبی  وہی اسلام کے کر آیا جسے مسیح لائے تھے تو انہوں نے بے تکلف اس کی رہنمائی میں اسلام کا راستہ اختیار کر لیا اور اُ ن لوگوں کا راستہ چھوڑ دیا جو مسیحیت پر جمے رہ گئے۔