اس رکوع کو چھاپیں

سورة القصص حاشیہ نمبر۹۹

یعنی مجرم تو یہی دعویٰ کیا کرتے ہیں کہ ہم بڑے اچھے لوگ ہیں ۔ وہ کب مانا کرتے ہیں کہ ان کے اندر کوئی برائی ہے ۔ مگر ان کی سزا ان کے اپنے اعترا پر منحصر  نہیں ہوتی۔ انہیں جب پکڑا جاتا ہے تو ان سے پوچھ کر نہیں پکڑا جاتا کہ بتاؤ تمہارے گناہ کیا ہیں۔