اس رکوع کو چھاپیں

سورة العنکبوت حاشیہ نمبر١۰۳

یعنی اگر یہ لوگ اس حقیقت کو جانتے کہ دنیا کی موجودہ زندگی صرف ایک مہلتِ امتحان ہے، اور انسان کے  لیے اصل زندگی ، جو ہمیشہ ہمیشہ باقی رہنے والی ہے ، آخرت کی زندگی ہے ، تو وہ یہاں امتحان کی مدت کو اِس لہو ولعب میں ضائع  کرنے کے بجائے اس کا ایک ایک لمحہ اُن کاموں میں استعمال کرتے جو اُس ابدی زندگی میں بہتر نتائج پیدا کر نے والے ہوں۔