اس رکوع کو چھاپیں

سورة العنکبوت حاشیہ نمبر۲١

تقابل کے لیے ملاحظہ ہو آلِ عمران، آیات ۳۴-۳۳۔ النساء، ۱۶۳۔ الانعام، ۸۴۔ الاعراف، ۵۹ تا ۶۴۔ یونس ۷۳-۷۱۔ ہود، ۴۸-۲۵۔ الانبیاء، ۷۷-۷۶۔ المومنون، ۳۰-۲۳۔ الفرقان، ۳۷۔ الشعراء، ۱۰۵ تا ۱۲۳۔ الصافات، ۸۲-۷۵۔ القمر ۱۵-۹۔ الحاقہ، ۱۲-۱۱۔ نوح ،مکمل۔
            یہ قصّے یہاں جس مناسبت سے بیان کیے جارہے ہیں اس کو سمجھنے کے لیے سورہ کی ابتدائی آیات کو نگا ہ میں رکھنا چاہیے ۔ وہاں ایک طرف اہلِ ایمان سے فرمایا گیا ہے کہ ہم نے اُن سب اہلِ ایمان کو آزمائش میں ڈالا ہے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں۔ دوسری طرف ظالم کافروں سے فرمایا گیا ہے کہ تم اس غلط فہمی میں نہ رہو کہ تم ہم سے بازی لے جاؤ گے اور ہماری گرفت سے بچ نکلو گے ۔ انہی  دو باتوں کو ذہن نشین کرنے کےلیے یہ تاریخی واقعات بیان کیے جا رہے ہیں۔