اس رکوع کو چھاپیں

سورة الروم حاشیہ نمبر١۷

یعنی اُس وقت یہ مشرکین خود اس بات کا اقرار کر یں گے کہ ہم ان  کو خدا کا شریک ٹھیرانے میں غلطی پر تھے۔ ان پر یہ حقیقت کُھل جائے گی کہ فی الواقع ان میں سے  کسی کا بھی خدائی میں کوئی حصّہ نہیں ہے ، اس لیے جس شرک پر آج رہ دنیا میں اصرار کر رہے ہیں ، اسی کا وہ آخرت میں انکار کریں گے۔