اس رکوع کو چھاپیں

سورة الروم حاشیہ نمبر۵۴

یعنی آخر کسی دلیل سے ان لوگوں کو یہ معلوم ہوا کہ بلائیں خدا نہیں ٹالتا بلکہ حضرت ٹالا کرتے ہیں؟ کیا عقل اس کی شہادت دیتی ہے؟ یا کوئی کتابِ الہٰی ایسی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہو کہ  میں اپنے خدائی کے اختیارات فلاں فلاں حضرتوں کو دے  چکا ہوں اور اب وہ تم لوگوں کے کام بنایا کریں گے؟