اس رکوع کو چھاپیں

سورة الاحزاب حاشیہ نمبر١۰

مطلب یہ ہے کہ کسی کو پیار سے بیٹا کہہ دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ اسی طرح ماں ، بیٹی ، بہن ،بھائی وغیرہ الفاظ میں بھی اگر کسی کے لیے محض اخلاقاً استعمال کر لیے جائیں تو کوئی گناہ نہیں۔ لیکن اس ارادے سے یہ بات کہنا کہ جسے بیٹا یا بیٹی وغیرہ کہا جائے اس کو واقعی وہی حیثیت دے دی جائے جو اِن رشتوں کی ہے ، اور اس کے لیے وہی حقوق ہوں جو اِن رشتہ داروں کے ہیں ، اور اس دے ساتھ ویسے ہی تعلقات ہوں جیسے ان رشتہ داروں کے ساتھ ہوتے ہیں ، یہ یقیناً  قابلِ اعتراض ہے اور اس پر گرفت ہو گی۔