اس رکوع کو چھاپیں

سورة سبا حاشیہ نمبر۵۴

 یہ بات قرآن مجید میں بکثرت مقامات پر بیان کی گئی ہے کہ انبیاء علیہم السلام کی دعوت کا مقابلہ سب سے پہلے اور سب سے آگے بڑھ کر ان خوشحال طبقوں نے کیا ہے جو دولت و حشمت اور نفوذ و اقتدار کے مالک تھے۔ مثال کے طور پر حسب ذیل مقامات ملاحظہ ہوں: الانعام، 123۔ الاعراف، 60۔66۔75۔88۔ 90 ہود، 27۔ بنی اسرائیل، 16۔ المومنون، 24۔33 تا 38۔46۔47۔ الزُخرُف، 23۔