اس رکوع کو چھاپیں

سورة الصفت حاشیہ نمبر١۰

 یعنی عالم طلسمات کی باتیں ہیں ۔ کوئی جادو کی دنیا ہے جس کا یہ شخص ذکر کر رہا ہے ، جس میں مردے اٹھیں گے ، عدالت ہو گی، جنت بسائی جائے گی اور دوزخ کے عذاب ہوں گے ۔ یا پھر یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے  کہ یہ شخص دل چلوں کی سی باتیں کر رہا ہے ، اس کی یہ باتیں ہی اس بات کا صریح ثبوت ہیں کہ کسی نے اس پر جادو کر دیا ہے جس کی وجہ سے بھلا چنگا آدمی یہ باتیں کرنے لگا۔