اس رکوع کو چھاپیں

سورة الصفت حاشیہ نمبر۲۲

 یعنی ایسا رزق جس کی تمام خوبیاں بتائی جاچکی ہیں ،جس کے ملنے کا انہیں یقین ہے ، جس کے متعلق انہیں یہ بھی اطمینان ہے کہ وہ ہمیشہ ملتا رہے گا، جس کے بارے میں یہ خطرہ لگا ہوا  نہیں ہے کہ کیا خبر ، ملے یا نہ ملے ۔