اس رکوع کو چھاپیں

سورة الصفت حاشیہ نمبر۴۰

 اس سے مراد وہ فریاد ہے جو حضرت نوح علیہ السلام نے مدتہائے دراز تک اپنی قوم کو دعوت دین حق دینے کے بعد آخر کار مایوس ہو کر اللہ تعالیٰ سے کی تھی۔ اس فریاد کے الفاظ سورہ قمر میں اس طرح آئے ہیں فَدَ عَا رَبَّہٗ  اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ، ’’ اس نے اپنے رب کو پکارا کہ میں مغلوب ہو گیا ہوں ، اب تو میری مدد کو پہنچ‘‘(آیت 10)