اس رکوع کو چھاپیں

سورة الصفت حاشیہ نمبر۵۵

 اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اللہ کی خاطر نکل رہا ہوں کیونکہ اسی کا ہو جانے  کی وجہ سے میری قوم میری دشمن ہو گئی ہے ورنہ کوئی دنیوی جھگڑا میرے اور اس کے درمیان نہ تھا کہ اس کی بنا پر مجھے اپنا وطن چھوڑنا پڑ رہا ہو ۔ نیز یہ کہ میرا دنیا میں کوئی ٹھکانا نہیں ہے جس کا رخ کروں ۔ تن بتقدیر بس اللہ کے بھروسے پر نکل رہا ہوں ۔ جدھر وہ لے جائے گا اسی طرف چلا چاؤں گا۔